حزب التحریر کے تصورات: صفحہ 61 تا 70
Concepts of Hizb ut-Tahrir: Page 61 – 70
جو لوگ دعوت اٹھاتے ہیں انہیں دعوت کا اندازہ اس کی تعداد سے نہیں لگانا چاہیے۔ ایسا اندازہ لگانا بالکل غلط اور دعوت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دعوت اٹھانے والوں کی توجہ معاشرے کے بجائے افراد پر مرکوز کر دیتا ہے۔ اس سے دعوت کی رفتار سست ہو جائے گی اور شاید اس جگہ میں ناکامی کا سبب بن جائے۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ معاشرہ ان افراد پر مشتمل نہیں ہوتا جیسا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں۔ بلکہ افراد ایک گروہ (کمیونٹی) کے اجزاء ہوتے ہیں۔ معاشرے میں افراد کو جو چیزیں جوڑتی ہیں وہ دیگر اجزاء ہیں جیسے کہ ان کے خیالات، جذبات اور نظام۔ دعوت ان خیالات، جذبات اور نظاموں کو تبدیل کرنے کے لیے اٹھائی جاتی ہے۔ یہ اجتماعی دعوت ہے اور ایسی دعوت ہے جو معاشرے تک لے جائی جاتی ہے نہ کہ صرف افراد تک۔ افراد کی اصلاح کا مقصد صرف انہیں ایک ایسے گروہ (بلاک) کا حصہ بنانا ہے جو معاشرے تک دعوت پہنچائے۔ لہٰذا جو لوگ دعوت اٹھاتے ہیں اور اس کی حقیقت کی گہری سمجھ رکھتے ہیں وہ معاشرے پر بھروسہ کرتے ہیں تاکہ اس تک دعوت پہنچائی جا سکے۔ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ فرد کی اصلاح معاشرے میں اصلاح کا باعث نہیں بنے گی۔ یہ کسی فرد کی مستقل اصلاح کی ضمانت بھی نہیں دے گی۔ اس کے بجائے، فرد کی اصلاح معاشرے کی اصلاح کے ذریعے آتی ہے، کیونکہ جب معاشرہ اصلاح پا جاتا ہے، تو فرد بھی اصلاح پا جاتا ہے۔ لہٰذا دعوت کو اپنی توجہ مجموعی طور پر معاشرے پر مرکوز کرنی چاہیے، اس اصول کے مطابق کہ: "معاشرے کی اصلاح کرو، اس سے فرد کی مستقل اصلاح ہوگی۔"