I.6 آگے کیا ہے؟
I.6 What Is Next?
معاشی تباہی، مالیاتی بحران، نجی ملکیتی اداروں پر حکومت کا قبضہ، اور ورچوئل اکانومی (مجازی معیشت) کا بکھر جانا، آزادانہ کاروبار اور انفرادی خود مختاری کے پورے سیاسی و معاشی ماڈل کو ایک ناکام ماڈل بنا دیتا ہے۔ اس بات پر تقریباً متفقہ طور پر اتفاق کیا جاتا ہے کہ موجودہ سیاسی و معاشی ماڈل میں بنیادی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ تبدیلی میڈیا میں مختلف شکلوں اور نعروں کی صورت میں سامنے آئی۔ ان نعروں میں سے ایک نعرہ اوباما کے الفاظ "امریکہ کی نئی تشکیل" (remaking America) سے لیا گیا تھا، جسے نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، یو ایس اے ٹوڈے، ایل اے ٹائمز اور بہت سے دیگر اخبارات کے فرنٹ پیجز پر دہرایا گیا تھا۔127