15 دستور: عمومی قواعد
15 CONSTITUTION: GENERAL RULES
دفعہ 1۔
Article 1.
اسلامی عقیدہ ریاست کی بنیاد ہے۔ حکومت کے ڈھانچے، احتساب، یا حکومت سے متعلق کسی بھی دوسرے پہلو میں ایسی کسی چیز کا وجود جائز نہیں ہے جو عقیدے کو اپنا ماخذ نہ بنائے۔ عقیدہ ریاست کے دستور اور شرعی قوانین کا بھی ماخذ ہے۔ دستور یا قوانین سے متعلق کسی بھی چیز کا وجود اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ وہ اسلامی عقیدے سے نہ نکلتی ہو۔