تہذیبوں کے ٹکراؤ کی 6 صورتیں: فکری کشمکش (الصراع الفکری)
6 Forms of the Clash of Civilisations Intellectual Struggle (as-sira' a ul-fikri)
اسلام اور باقی ماندہ کفر کے تہذیبوں کے درمیان فکری جدوجہد ایک حقیقت ہے؛ اور مسلمانوں پر یہ واجب ہے، خواہ کافروں نے ان کے خلاف اس جدوجہد کا آغاز نہ بھی کیا ہو۔ اللہ کے رسول ﷺ نے مکہ میں ریاست کے قیام سے پہلے اور خفیہ مرحلے کے بعد اس کا آغاز کیا تھا۔ صورتحال ہمارے دور تک اسی طرح رہی اور اللہ کی مشیت کے مطابق اسی طرح رہے گی۔ یہ بات بالکل واضح ہے اگرچہ بعض لوگوں پر یہ پوشیدہ ہے۔ جس نے بھی 'عقائد اور فرقوں' (الملل والنحل) کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہوگا، وہ ان میں ان تمام نظریات کے ساتھ فکری جدوجہد پائے گا جن سے مسلمان واقف رہے۔