2.2 اسلامی نظامِ حکومت کی شکل بادشاہت نہیں ہے
2.2 The shape of the Islamic ruling system is not monarchical
اسلامی نظامِ حکومت کی شکل بادشاہت نہیں ہے۔ یہ نہ تو حکومت کی بادشاہت والی شکل کی تائید کرتا ہے اور نہ ہی اس سے مشابہت رکھتا ہے۔ بادشاہت کے نظامِ حکومت میں حکمرانی موروثی ہوتی ہے جہاں بیٹے اپنے باپ سے اختیار اس طرح وراثت میں پاتے ہیں جیسے وہ اپنی جائیداد و ترکہ پاتے ہیں۔ جبکہ اسلام کے نظامِ حکومت میں موروثی حکمرانی کا کوئی تصور نہیں ہے، بلکہ حکمرانی اس شخص کے پاس ہوتی ہے جسے امت اپنی مرضی اور انتخاب سے بیعت کرے۔