8.2 اجماعِ صحابہ سے اجتہاد پر دلائل
8.2 Evidences For Ijtihad From Ijma As-sahabah
رسول اللہ ﷺ کے بعد صحابہ کے دور میں متعدد اور مفصل اجتہادات موجود ہیں۔ یہاں تک کہ عام لوگوں میں بھی اجتہاد رائج تھا اور اسے عجیب نہیں سمجھا جاتا تھا کیونکہ وہ اصل عرب تھے جو خالص عربی بولتے تھے۔ ایک مرتبہ خطبہ دیتے ہوئے عمر بن خطابؓ نے مہر کو محدود کرنے کی کوشش کی لیکن پیچھے سے ایک عورت نے آیت کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا: