علم اصول فقہ کی تاریخ
History of the ‘Ilm of Usool ul-Fiqh
1) اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ محمد (Peace be upon him) کو اسلام کے ساتھ پوری انسانیت کے لیے بھیجا۔ چنانچہ آپ نے عربوں سے آغاز کیا جبکہ قرآن الکریم ان ہی کی زبان میں نازل ہوا تھا۔ اس کی وحی اس دور میں آئی جب عربی زبان اپنے عروج پر تھی اور حقیقت میں اس زبان کا سنہرا دور تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب عرب قبائل نے فنون کے خصوصی بازار قائم کر رکھے تھے تاکہ وہ اپنی شاعری پیش کر سکیں اور اپنی مہارت اور بلاغت کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔