1.3 لفظ فلسطین بعد از دورِ آخرِ کانسی (Late Bronze Age) رائج ہوا
1.3 The Name Palestine Takes Over From The Late Bronze Age Onwards
فلسطین اور مصر کے درمیان بین الاقوامی تجارت کا آغاز چالکولیتھک دور (4000 تا 3200 قبل مسیح) سے ہوتا ہے، جس کے دوران فلسطین مصر کو تانبا برآمد کرتا تھا۔ اس کے علاوہ اس دور کے فلسطینی ('کنعانی') مٹی کے برتنوں کی بڑی مقدار مصر میں دریافت ہوئی ہے، یعنی وہ مٹکے جو فلسطین میں بنائے گئے اور غالباً شراب اور زیتون کے تیل کے ظروف کے طور پر مصر پہنچائے گئے (Grainger 2016: 27)۔