2.14 انبیاء کرام کی عصمت
2.14 The Infallibility Of The Prophets
اگرچہ اسلامی عقیدہ اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، قیامت کے دن اور اللہ کی طرف سے خیر و شر یعنی قضا و قدر پر ایمان رکھنے پر مشتمل ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ عقیدے سے کسی اور چیز کو خارج کر دیا جائے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ عقیدے کی بنیاد بناتا ہے اور دیگر امور بھی ہیں جن کا تعلق عقیدے سے ہے، جیسے کہ انبیاء کرام کی عصمت، جو کہ انبیاء پر ایمان لانے کے ہی تحت آتی ہے۔ انبیاء کرام کی عصمت کی دلیل عقلی ہے نہ کہ نقلی، کیونکہ کسی نبی کی نبوت اور اس کے پیغام کی دلیل جو اس کے پاس بھیجا گیا ہے، عقلی ہے جسے ایک مشاہداتی معجزے سے ثابت کیا گیا ہے۔